صفحہ اول / آزاد کشمیر / ہٹیاں بالا ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ
BaghNews.Com

ہٹیاں بالا ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ

 

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ) ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں نہ ڈیزل کی قیمتیں بڑھی نہ پٹرول مگر کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ کردیا گیا مسافروں کے ساتھ لڑائی جھگڑے اور بدتمیزی کرنے لگے انتطامیہ کی جانب سے نوٹس لینے پر ڈی سی عبدالحمید کیانی کے حکم پر ڈی ٹی آئی ٹریفک محمداکبراعوان نے درجنوں ٹیوٹا ہائی ایس کو ضبط کردیا جس پر وہ بلیک میلنگ پر اترآئے مناسب کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹر کو زدکوب کرکے زبردستی سواریاں اتار کر ہڑتال کی گئی ہے جس سے مسافروں کی تذلیل کے ساتھ ان کو دن بھر خوار ہونا پڑا ہے عوام علاقہ نے وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان،ممبراسمبلی ڈاکٹرمصطفی بشیر اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر یہ اپنی حرکات سے باز نہیں آتے تو آٹکو،قادری،سانگو،چشتہ سمیت دیگر کمپنیوں کو سروس چلائی جائے جوکہ مناسب کرایہ میں بہترین سروس فراہم کرتی ہیں ہٹیاں بالا سے مظفرآباد جانے والی ٹرانسپورٹ اگر باز نہیں آتی تو ان کے روٹ پرمٹ بھی منسوح کردیئے جائیں ۔۔۔۔

Khawaja Arshad

 

یہ بھی دیکھیے

mushtaq-minhas-bagh-ajk

ڈان لیکس معاملہ حل ہونا پاکستان کے لیے تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔ مشتاق منہاس

آزا دجموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات راجہ مشتا ق احمد منہاس نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے