صفحہ اول / آزاد کشمیر / چکار روٹ پر کرایوں کی قیمتوں میں اضافہ پر ڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالا کا سخت نوٹس
BaghNews.Com

چکار روٹ پر کرایوں کی قیمتوں میں اضافہ پر ڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالا کا سخت نوٹس

ہٹیاں بالا(بیوروپورٹ) چکار روٹ پر کرایوں کی قیمتوں میں اضافہ پر میڈیا اور عوام کی نشاندہی پر ڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالا عبدالحمید کیانی کا سخت نوٹس ڈسٹرکٹ ٹریفک انچارج محمداکبراعوان کو فوری کارروائی کا حکم ،محمداکبراعوان نے کارروائی کرتے ہوئے درجنوں ہائی ایس ٹیوٹا اور دیگر گاڑیوں کو ضبط کردیا تفصیلات کے مطابق رواں ہفتہ سے ٹرانسپورٹر مافیا نے اپنی مرضی سے کرایوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا تھا جس پر مظفرآباد تا ہٹیاں بالا روٹ پر انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے پرانے کرائے بھال کیئے تھے مگر چکارروٹ پر ٹرانسپورٹر نے کرایوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا تھا جس پر ڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالا عبدالحمید کیانی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دے دیا جس پر تمام ہائی ایس کو ضبط کردیا گیا ہے عوامی سیاسی سماجی حلقوں میں اس کارروائی پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔۔

یہ بھی دیکھیے

mushtaq-minhas-bagh-ajk

ڈان لیکس معاملہ حل ہونا پاکستان کے لیے تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔ مشتاق منہاس

آزا دجموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات راجہ مشتا ق احمد منہاس نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے