صفحہ اول / باغ / باغ میں مختلف ٹریفک حادثات میں تین افراد زخمی2 کی حالت تشویشناک
BaghNews.Com

باغ میں مختلف ٹریفک حادثات میں تین افراد زخمی2 کی حالت تشویشناک

باغ(خواجہ ارشد جاوید) باغ میں مختلف ٹریفک حادثات میں ایک ہی گاؤں کے تین افراد زخمی2افراد کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق باغ میں گزشتہ روز یونین کونسل دھڑے جانے والی کار قادر آباد کے مقام پر روڈ سے نیچے گر کر حادثے کا شکار ہو گئی ۔گاڑی کو مشتاق نامی شخص چلا رہا تھا ۔حادثے میں دوخواتین سمیت تین افراد زخمی۔دوسرا حادثہ شہداء چوک ہڈی باڑی کے مقام پر پیش آیا جس میں گاؤں دھڑے کے 2نوجوان شعیب ولد مولانا امتیاز صدیقی اور شاہد ولد رشید زخمی ہو گئے ۔جنھیں فوری طور ڈسٹرکٹ ہسپتال لے جایا گیا ۔جہاں طبی امداد کے بعد انھیں راولپنڈی ریفر کیا گیا ۔جبکہ تیسراحادثہ ڈگری کالج فار بوائز کے نزدیک پیش آیا ۔جہاں موٹر سائیکل سوار اصفان ولد عبد الجلیل زخمی ہوا۔

یہ بھی دیکھیے

BaghNews.Com

خواجہ جاوید اقبال ویلفیئر ٹرسٹ کا سید امتیاز الحسن گیلانی کی وفات پر تعزیتی اجلاس

باغ۔ خواجہ جاوید اقبال ویلفیئر ٹرسٹ کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر ٹرسٹ خواجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے