صفحہ اول / باغ / ضلع باغ میں بھیک مانگنے پر دفعہ 144کی پابندی عائد
article-144-on-begging-in-bagh-azad-kashmir

ضلع باغ میں بھیک مانگنے پر دفعہ 144کی پابندی عائد

باغ ۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ باغ سرداروحید خان نے ضلع باغ میں بھیک مانگنے پر دفعہ 144کی پابندی عائد کردی ہے ۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر سے جاری ہونے والے پریس ہینڈنوٹس کے مطابق دروان رمضان المبارک ضلع باغ میں بھیک مانگنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہاہے اور بیرون ضلع سے بھی بھکاری ضلع ہذا کا رخ کررہے ہیں جس کی وجہ سے سیکیورٹی خدشات لاحق ہونے کے علاوہ مساجد کے گیٹ پربھی نمازیوں کوآنے جانے میں دقت کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔ جس کا اتدارک ضروری ہے ۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ باغ نے ان اختیارات کی رو سے زیر دفعہ 144ض ف انہیں حاصل کوبروے کار لاتے ہوئے حکم دیاہے کہ آئندہ کوئی بھی شخص /اشخاص ضلع ہذا کی حددومیں بھیک نہیں مانگے گا ۔حکم ہذا کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی زیر دفعہ APC188عمل میں لائی جائے گی ۔

یہ بھی دیکھیے

sabzar-ahmad-bhat

سبزار بھٹ اور دیگر 13شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی

باغ ( خواجہ ارشد جاوید سے ) آزادحکومت کے وزیرجنگلات ،وائلڈلائف ،فشیریز سردار میراکبر خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے