صفحہ اول / باغ / کچھ سازشی عناصر ویمن یونیورسٹی باغ کے قیام کے خلاف ہیں
vice-chancellor-women-university-ajk-bagh

کچھ سازشی عناصر ویمن یونیورسٹی باغ کے قیام کے خلاف ہیں

 

باغ ۔ ترجمان ویمن یونیورسٹی باغ نے اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں پر اپنا وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وائس چانسلر اور ان کی ٹیم ویمن یونیورسٹی آزاد جموں و کشمیر باغ کی تعمیر و ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔ کچھ سازشی عناصر ویمن یونیورسٹی باغ کے قیام کے خلاف ہیں جامعہ کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں جھوٹے مقدمات بنائے ہوئے ہیں آج تک عدالت العالیہ یا کسی اور عدالت سے یونیورسٹی کے خلاف کوئی فیصلہ نہ ہوا ۔ جامعہ خواتین اللہ کے فضل سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے 17تدریسی ڈیپارٹمنٹس کام کر رہے ہیں 2300سو سے زائد طالباتM.Phil, MA/MSc BS کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں عنقریب Phdپروگرام بھی شروع کیا جا رہا ہے ۔ یونیورسٹی کے ترقیاتی پراجیکٹس پر بھی عملدرآمد شروع ہو چکا ہے ۔ سازشی عناصر کو یونیورسٹی کی ترقی برداشت نہیں اور یونیورسٹی کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے اور جھوٹی خبریں پھیلانے میں مصروف ہیں اور یہ عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

ویمن یونیورسٹی آزاد جموں و کشمیر باغ کوبین الاقوامی ویژن رکھنے والے عزت مآب جناب صدرِ ریاست آزاد جموں و کشمیر/چانسلر ویمن یونیورسٹی کی رہنمائی و سرپرستی میسر ہے ۔ جن کی ہدایات و رہنمائی کی روشنی میں جامعہ کو بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی ہدایات پر زمین کے حصول کیلئے کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے اور جلد ہی مستقل کیمپس کیلئے زمین کی سلیکشن کی جائیگی ۔ اسی طرح ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی معاونت سے پلاننگ کمیشن پاکستان کی طرف سے 88کروڑ روپے کے پراجیکٹ کی منظوری قواعد ومیرٹ اور مرکزی اداروں کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس کے علاوہ جناب وائس چانسلر نے صدرِ ریاست /چانسلر وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سے درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ حکومتِ آزاد کشمیر ویمن یونیورسٹی آزاد جموں و کشمیر باغ میں کی جانے والی تقرریوں کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی کمیشن کا قیام عمل میں لائے جو کہ مقامی وزراء کرام، عدالتِ العالیہ سے حاضر سروس یا ریٹائرڈ جج، نمائندہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC)اسلام آباد ، نمائندہ پبلک سروس

کمیشن(PSC) آزاد کشمیر، اور کسی بھی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پر مشتمل ہو جو ان تقرریوں کی آزادانہ تحقیقات کرے ویمن یونیورسٹی آزاد جموں و کشمیر باغ بھرپور تعاون کرے گی۔

 

یہ بھی دیکھیے

BaghNews.Com

خواجہ جاوید اقبال ویلفیئر ٹرسٹ کا سید امتیاز الحسن گیلانی کی وفات پر تعزیتی اجلاس

باغ۔ خواجہ جاوید اقبال ویلفیئر ٹرسٹ کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر ٹرسٹ خواجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے