صفحہ اول / باغ / خان اختر خان حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے
khan Akhtar Khan Bagh Azad Kashmir

خان اختر خان حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے

انجمن تاجران باغ کے سینئر رہنماء،مرکزی جامع مسجد کمیٹی کے ممبر اور کرنل ریٹائرڈ محمد انور خان کے چھوٹے بھائی خان اختر خان حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے ،مرحوم کو گزشتہ روز سینے میں درد محسوس ہونے پر ڈسٹرکٹ ہسپتال گئے جہاں انھیں شدید دل کا دورہ پڑا جس کا اثر پھیپھڑوں اور گردوں تک جا پہنچا۔ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد انھیں تشویشناک حالت میں فوری طور پر بذریعہ ایئر ایمبولینس کے ذریعےAFICراولپنڈی منتقل کر دیا گیا ۔جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں گزشتہ رات زندگی کی بازی ہار گئے ۔ان کی وفات کی خبر اہل خانہ اور باغ کے شہریو ں پر قیامت بن کر گزری،باغ شہر میں صف ماتم بچھ گئی۔ہر آنکھ اشکبار تھی،کسی کو یقین نہیں آ رہا تھا ۔خان اختر مرحوم کی میت کو بذریعہ ایمبولینس باغ لایا گیا ۔بعد ازاں ان کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول کے گراؤنڈ میں اداء کی گئی ۔نماز جنازہ سے قبل تعزیتی ریفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا ۔ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ خان اختر خان مرحوم ایک نفیس اور درد دل رکھنے والی شخصیت تھے ۔ان کی تیسری پشت باغ میں کاروبار کے ساتھ منسلک ہے۔مقررین نے کہا کہ مرحوم اعلی اوصاف کے مالک تھے ۔دوسروں کی خدمت کرنا،اپنے محلے کے معاملات کی دیکھ بھال،صدقہ خیرات کرنا اور مسجد کی تعمیر و دیگر معاملات میں دلچسپی لینے جیسے جذبے سے سرشار شخصیت تھے ۔مقررین نے کہا کہ خان اختر خان ایک اچھے سپورٹس مین بھی تھے۔خان اختر خان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء صدیوں پر نہیں ہو گا ۔تعزیتی ریفرنس کے بعد مرحوم کی نماز جنازہ خطیب مرکزی جامع مسجد باغ سید عطاء اللہ شاہ نے پڑھائی ۔نماز جناز ہ میں باغ کی مذہبی،سیاسی،صحافتی،وکلاء،تاجروں،شہریوں اور عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کو آبائی قبرستان میں اپنے 2مرحوم بھائیوں کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا ۔خان اختر خان کی وفات کے موقع پر انجمن تاجران باغ کے متفقہ فیصلے کے مطابق نماز جنازہ کے موقعہ پر بازار مکمل بند رہا ۔

یہ بھی دیکھیے

sabzar-ahmad-bhat

سبزار بھٹ اور دیگر 13شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی

باغ ( خواجہ ارشد جاوید سے ) آزادحکومت کے وزیرجنگلات ،وائلڈلائف ،فشیریز سردار میراکبر خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے