صفحہ اول / باغ / خواجہ ناصر اسلم کا مولانا امتیاز صدیقی کو خراج تحسین
khawaja-nasir-laiq-bagh-azad-kashmir

خواجہ ناصر اسلم کا مولانا امتیاز صدیقی کو خراج تحسین

باغ ۔ معروف عالم دین مولانا امتیاز احمد صدیقی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے جامع مسجد دیار حبیب میں شب برات کے موقع پر شب بیداری کروائی اور ایمان افروزخطاب کیا۔ ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری میلاد کمیٹی باغ خواجہ ناصر اسلم نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں جبکہ امت مسلمہ اسلام سے دور ہوتی جا رہی ہے ایسے حالات میں جامع مسجد دیار حبیب میں مولانا امتیاز صدیقی سمیت دیگر علماء کرام ،نعت خواں حضرات نے شب برات کے موقع پرہمشہ کی طرح اپنے خطابات میں دین اسلام کے حوالے سے گفتگوکی اور دینی مسائل کو اُجاگر کیا اور لوگوں کی بڑی تعداد نہ صرف اس سے مستعفیدہوئی بلکہ انہیں دینی معلومات سے بھی آگاہی ہوئی ۔ اور بالخصوص نوجوان نسل کی بڑی تعداد نے اس سے استفادہ حاصل کیا جو ایک اچھا سنگ میل ہے ۔اُنہوں نے مو لانا امتیاز صدیقی کی دینی خدمات کو سراہا اور اور امت کی سلامتی کی دُعا اور ہر موقع پر تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

یہ بھی دیکھیے

BaghNews.Com

خواجہ جاوید اقبال ویلفیئر ٹرسٹ کا سید امتیاز الحسن گیلانی کی وفات پر تعزیتی اجلاس

باغ۔ خواجہ جاوید اقبال ویلفیئر ٹرسٹ کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر ٹرسٹ خواجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے