صفحہ اول / باغ / سبزار بھٹ اور دیگر 13شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی
sabzar-ahmad-bhat

سبزار بھٹ اور دیگر 13شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی

باغ ( خواجہ ارشد جاوید سے ) آزادحکومت کے وزیرجنگلات ،وائلڈلائف ،فشیریز سردار میراکبر خان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جانب سے بے گناہ کشمیریوں پر لاٹھی چارج ،آنسو گیس اور پیلٹ گنوں کی فائرنگ کا انسانی حقوق کی عالمی تنظمیوں کو مقبوضہ کشمیر میں حالیہ واقعات کا فی الفور نوٹس لینا چاہیے ۔برہان وہانی کے جانشین سبزاراحمد بھٹ اور دیگر 13شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی نہتے کشمیریوں کے خلاف طاقت کا بے تحاشہ استعمال کرنے اور کشمیریوں پرفائرنگ ،آنسو گیس کے شیل اور پیلٹ گن کے فائر کرکے زخمی کیاجارہا ہے عالمی اداروں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی ظلم وستم کافوری نوٹس لے اوربھارت کو پابند کرئے کہ وہ کشمیریوں پراسطرح سے انسانی سوز مظالم سے اجتناب کرے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے باغ میں صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔وزیر جنگلات سردارمیراکبرخان نے کہاکہ ہندوستان کشمیریوں کا خون پانی کی طرح بہا رہاہے عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔کشمیریوں کو گاجر مولی کر طرح کاٹا جارہا ہے بچوں اور خواتین کے ساتھ وہ سلوک کیاجارہا ہے جو تاریخ میں کسی استعمار نے نہیں کیا ۔انہوں نے کہاکہ بھارت برہاں وانی کے کتنے جانشیوں کو شہید کرے گا ہر کشمیری برہان وانی کاجانشین ہے بھارتی افواج بچوں کے ہاتھوں سے شکست کھا چکی ہے ۔

یہ بھی دیکھیے

BaghNews.Com

خواجہ جاوید اقبال ویلفیئر ٹرسٹ کا سید امتیاز الحسن گیلانی کی وفات پر تعزیتی اجلاس

باغ۔ خواجہ جاوید اقبال ویلفیئر ٹرسٹ کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر ٹرسٹ خواجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے