صفحہ اول / باغ / موٹر سائیکل اور ہائی ایس کے درمیان ٹکر سے ایک نوجوان شدید زخمی

موٹر سائیکل اور ہائی ایس کے درمیان ٹکر سے ایک نوجوان شدید زخمی

باغ(رپورٹ،خواجہ ارشد جاوید سے) باغ سے8کلو میٹر کی دورسہر پور کے مقام پر موٹر سائیکل اور ہائی ایس کے درمیان ٹکر لگنے کے باعث ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا ۔جس کو فوری طور پرہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق باغ ڈھلی روڈ پرسہر پور کے مقام پر ہائی ایس اور مخالف سمت سے آنے والے زیرو میٹر موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر ہو گئی جس سے ایک نوجوان زخمی ہو گیا ۔زخمی ہونے والے نوجوان کی ٹانگ میں شدید چوٹ آئی۔جبکہ ٹکر لگنے سے ہائی ایس کا فرنٹ شیشہ ٹوٹ گیا ۔گاڑی میں بیٹھے مسافر محفوظ رہے ۔زخمی نوجوان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعڈ پیش آیا۔یاد رہے کہ رواں ہفتے میں یہ موٹر سائیکل ایکسیڈنٹ کا چوتھا حادثہ ہے ۔اور اکثر حادثات نا تجربہ کاری اور اوور سپیڈ کے باعث رونماء ہو رہے ہیں ۔عوامی حلقوں نے باغ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہیکہ بدوں لائسنس ،نا تجربہ کار اور کمسن بچوں کے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگائی جائے۔

bagh-motor-cycle-hiace-accident-man-injured

bagh-motor-cycle-hiace-accident-man-injured-

یہ بھی دیکھیے

article-144-on-begging-in-bagh-azad-kashmir

ضلع باغ میں بھیک مانگنے پر دفعہ 144کی پابندی عائد

باغ ۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ باغ سرداروحید خان نے ضلع باغ میں بھیک مانگنے پر دفعہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے